Swat

سوات، عدنان علی کی صدارت میں پاک افغان تجارت بارے اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اورپاک افغان چائینہ چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کاایک مشترکہ اجلاس زیرِ صدارت صدر عدنان علی منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاک افغان جائنٹ چیمبرکے اجمل صافی، ضیاء الحق سرحدی، فائزہ سیکرٹری جنرل حفصہ، زوبیر اورنائیلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان تجارت بڑھانے پر تفصیلی بحث ہوئی۔ ممبران نے تجارت بڑھانے کیلئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ فیصلہ ہوا کہ دونوں چیمبرزآپس میں ایک دوسرے کیساتھ مسائل حل کرنے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ ممبران سوات چیمبرنے افغانستان کیساتھ تجارت بڑھانے میں دلچسپی ظاہرکی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔