Swat

مینگورہ پولیس کی کارروائی، موبائل سیٹ چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ پولیس نے موبائل شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل سیٹ چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 34 موبائل سیٹ برآمد کرلئے گئے۔ ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت خان نے ایس ایچ اُو مجیب عالم خان اور انوسٹی گیشن انچارج مشرف خان کے ہمراہ پریس بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ تین روز قبل مینگورہ کے سپین زرپلازہ میں گوہر عالم کی موبائل شاپ میں چوری کی ورادت ہوئی، جس پر مینگورہ پولیس نے تفتیش کاآغاز کیا۔ ملزمان تک رسائی حاصل کرکے دوملزمان بہرام حسین ولد خیبرحسین سکنہ امانکوٹ مینگورہ اور عرفان اللہ ولد عبداللہ سکنہ ناوگئی باجوڑ کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 34 موبائل سیٹ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔