(باخبر سوات ڈاٹ کام)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیدو شریف کے مقامی ہوٹل میں تقریب میں کامیاب خواتین نے اپنی زندگی کی کہانیاں میڈیکل کے طالب علموں کے سامنے رکھ دیں۔ تقریب کے خاص مہمانوں میں سیدومیڈیکل کالج کی پروفیسر ڈاکٹر ثانیہ خٹک، وومن پولیس سٹیشن کی ایس ایچ او شہناز بی بی، سوات کی پہلی خاتون صحافی شائستہ حکیم اور مینگورہ ہائی کورٹ بینچ کی ممتاز وکیل شہناز نے اپنی زندگی اور مشکلات کے بارے میں طلبہ کو بتایا۔ ڈاکٹرثانیہ خٹک نے کہاکہ ان کو پڑھائی کا شوق تھا۔ والدین اور گھر والوں نے کبھی ان کو پڑھائی سے نہیں روکا اور آج اللہ کے کرم اور اپنی محنت کی وجہ سے سوات سیدومیڈیکل کالج میں اپنی ڈیوٹی دے رہی ہے۔ مریضوں کی خدمت کے ساتھ نئی نسل کو ڈاکٹری پڑھارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محنت اور لگن سے خواتین کامیابیاں حاصل کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات درست نہیں کہ خواتین کمزور ہیں۔
Swat
