Swat

اپنے دور حکومت میں 32 ہزار سوئی گیس میٹر لگائے، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سٹی کونسل بابوزئی سوات سے میئر کے امیدوار سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ سرمایہ دار امیدواروں نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لئے پیسوں کے تھیلے کھول دئے ہیں، تاکہ کامیابی کے بعد وہ اپنے سرمایہ کو واپس کر سکیں لیکن اس بار عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ بے داغ ماضی رکھنے اور عوامی مسائل سے آگاہ عام آدمی کے میئر کو وہ ووٹ دے کر کامیاب کریں گے، تاکہ سٹی کونسل بابوزئی کے مسائل حل ہوسکیں۔ برکلے، سیدو شریف میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں انہوں نے پی کے پانچ میں 32 ہزار میٹر لگائے تھے۔ منتخب ہونے کے بعد ان کی کوشش ہوگی کہ بابوزئی کے تمام علاقوں تک سوئی گیس کی سہولت فراہم کی جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔