Swat

سوات، انتخابات کے لئے سیکورٹی پلان تیار، پولیس کی چھٹیاں منسوخ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بلدیاتی انتخابات کے لئے سیکورٹی پلان کا اعلان کردیاگیا۔ ڈی پی اُو زاہد نواز مروت کے مطابق 6 ہزارسے زائد پولیس اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی کے لئے متعین کردیا گیا ہے۔ 150 پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں عام پولیس کے ساتھ سادہ کپڑوں میں بھی اہلکار متعین کئے جائیں گے۔تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈی پی اُو آفس میں کنڑول روم قائم کردیا گیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام پولنگ اسٹیشنوں کی نگرانی کی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔