Swat

تحصیل بریکوٹ چیئرمین شپ، 11 امیدواروں میں ٹھن گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کی آبائی تحصیل بریکوٹ میں 31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل چیئرمین کے لئے 11 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس تحصیل میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کا اتحاد ہے۔ دونوں پارٹیوں کا مشترکہ امیدوار پیپلز پارٹی کامختار رضا خان ہے۔ تحریک انصاف سے کاشف علی، تحریک انصاف سے ناراض آزاد امیدوار شرافت علی، ن لیگ سے ناراض آزاد امیدوار تلاوت خان، تحریک لبیک کے ادریس خان، اللہ اکبر تحریک کے حبیب الرحمان، جے یو آئی ف کے شاہی نواب، جماعت اسلامی کے فدا محمد، اے این پی کے فضل اکبر، آزاد امیدوار جیدار خان اور محمد عباس خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اس تحصیل میں بریکوٹ کی 17ویلج کونسلوں میں 132 امیدوارجنرل کونسلر، 29 امیدوارخواتین کونسلر، 73 امیدوارمزدورکسان کونسلر، 65امیدواریوتھ کونسلر اور صرف 2 یونین کونسلوں میں اقلیتی کونسلر کی نشستوں کے لئے 2امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس تحصیل میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 112200 ہے جن میں 62105 مرد اور 50095 خواتین ووٹر ہیں۔ انتخابات کے لئے79 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔