(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان آج سوات میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ جلسہ گراسی فٹ بال سٹیڈیم مینگورہ میں ہوگا۔ سٹیڈیم میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ سٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔ جلسہ میں سوات، شانگلہ اور دوسرے اضلاع سے بھی کارکن شریک ہوں گے۔ جلسہ کے لئے دوپہر دو بجے کا وقت دیا گیا ہے، لیکن امکان ہے کہ وزیر اعظم پانچ بجے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب سوات پولیس نے بھی جلسہ کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ پولیس بیان کے مطابق شانگلہ، کالام، بحرین، مدین، خوازہ خیلہ، چارباغ، منگلور اور سنگوٹہ کے کارکنان اپنی گاڑیاں پیپلز چوک (اقبال روان خان اڈہ)میں پارک کرائیں اور گراسی گراؤنڈ تک پیدل جائیں۔ علاقہ کوکاری، جامبیل، سنگر، پرونہ وغیرہ کے کارکنان اپنی گاڑیاں کوکارئی نیو اڈہ حاجی بابا روڈ پر پارک کرائیں۔ علاقہ مینگورہ کے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جلسہ کے دن نشاط چوک سے سیدو شریف روڈ بند رہے گی۔ لہٰذا سیدو شریف جانے والے حضرات آمدورفت کے لئے امانکوٹ چوک دوجنگی (فیض آباد)روڈ استعمال کریں۔
Swat
