(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات ہوٹلز ایسو سی ایشن کا اجلاس زیر صدارت صدر الحاج زاہد خان منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف محکموں کی طرف سے ہوٹل انڈسٹری کو ہراساں اور پریشان کرنے کی کوششوں پر شدید برہمی کا اظہار کیاگیا جس میں کنزیمر کونسل، کے آئی دی اور فوڈ اتھارٹی، سوشل سیکورٹی اور پولیس کی طرف بے جا مداخلت کا نوٹس لیا گیا۔ اجلاس اس قسم کی ناجائز کارروائی سے کاروبار کی بندش کے ساتھ ورکروں کے بے روزگا ہونے کا اندیشہ ہے۔ اگر اس قسم کی کارروائی جاری رہی،تو ہم راست اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرینگے۔ پھر صورتِ حال کی ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت ہوگی۔
Swat
