(باخبر سوات ڈاٹ کام) سٹی کونسل بابوزئی سے میئر کے اُمیدوار و سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود سوات میں جلسہ کرکے اس بات کا اعتراف ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جلسے والی سڑکوں کو صبح سے بند کیا گیا اور مریضوں کو بھی ہسپتال جانے نہیں دیا گیا، جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں نے عمران خان کو بد دعائیں دیں۔ یہ بددعائیں چند روز میں قبول ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے جلسہ کی وجہ سے سکول اور سرکاری دفاتر بند رہے۔ عدالتوں میں بھی کام نہ ہوسکا۔ جو شخص آئینِ پاکستان کے تحت الیکشن کمیشن کی بات نہیں مانتا، اس کو پاکستان کی حکمرانی کا حق کسی بھی صورت حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلسے والے دن عمران خان نے لوگوں کو جس عذاب میں مبتلا کیا، اس کا جواب سوات کے عوام31 مارچ کو اس کے خلاف ووٹ کی صورت میں دیں گے۔
Swat
