(باخبر سوات ڈاٹ کام)وکلا کلرکس انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو سائلین اور وکلا سمیت عدلیہ کے مابین پل کا کرداراداکررہے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن ان کے مسائل کے حل اور ہر ممکن مدد کے لئے بھرپور کرداراداکریگی۔ ان خیالات کا اظہار پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار ایسوسی ایشن کے صدر سعید خان ایڈوکیٹ نے وکلا کلرکس میں سروس کارڈ کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Swat
