(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سٹی کونسل کے میئر کے امیدوار شاہد علی کو ضابطہئ اخلاق کی خلاف ورزی کرکے جلسے میں وزیر اعظم، وفاقی اور صوبائی وزرا کو شرکت کی دعوت دینے پر نوٹس جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ مانٹرنگ آفیسرسلیم اللہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں امیدوار شاہد علی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج 18 مارچ کو صبح11 بجے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر سوات کے آفس میں پیش ہوکر وضاحت پیش کریں۔ بصورتِ دیگر آپ کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Swat
