Swat

بحرین، تحصیل چیئر مین شپ کے لئے 9 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) 31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں رقبے کے لحاظ سے سوات کی سب سے بڑی تحصیل بحرین میں تحصیل چیئر مین شپ کے لئے 9 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ اس حلقہ میں چیئرمین شپ کے لئے ن لیگ کے محمد زمین، پیپلز پارٹی کے سید حکیم شاہ، تحریک انصاف کے میاں شاہد علی، جے یو آئی کے بخت زادہ، اے این پی کے ملک امیر سید، جماعت اسلامی کے ملک عقل زادہ، ن لیگ سے ناراض آزاد امیدوار ڈاکٹر شاہ خان، آزاد امیدوار اقبال حسین اور عاصم جان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ تحصیل بحرین کی 22 ویلج کونسلوں میں 319 امیدوار جنرل کونسلر، 47 امیدوار خواتین کونسلر، 92 امیدوار مزدور کسان کونسلر، 77 امیدواریوتھ کونسلر اوراقلیتی کونسلر کی نشستوں کے لئے کوئی امیدوار نہیں۔ اس تحصیل میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 161851 ہے جن میں 92148 مرد اور 69703 خواتین ووٹر شامل ہیں۔ اس حلقے میں انتخابات کے لئے 113 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔