Swat

مینگورہ کو گرین، کلین، ماڈرن اور ماڈل شہر بنائیں گے، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سٹی کونسل بابوزئی سے میئر کے اُمیدوار و سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ مینگورہ اور تحصیل بابوزئی کو گرین، کلین، ماڈرن اور ماڈل شہر بنائیں گے۔ تحصیل بھر میں ریکارڈ شجر کاری کریں گے، تاکہ تحصیل بابوزئی کا موسم تبدیل اور یہ علاقہ خوبصورت نظر آئے۔نیز لوگ بیماریوں سے دور رہیں۔ رحیم آباد میں انتخابی اجتماع سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موسمی اُمیدواروں نے پیسوں کی بوریاں کھول دی ہیں، لیکن ساتھ میں تحصیل بابوزئی کے عوام نے اٹل فیصلہ کیا ہے کہ31 مارچ کو وہ گھروں سے نکل کر پولنگ سٹیشن جائیں گے۔سرمایہ داروں کو مسترد کرکے عام عوام کے ”عام آدمی کے میئر“ کو ووٹ دے کر ثابت کردیں گے کہ جن لوگوں نے عوام کے ووٹوں سے جائیدادیں بنائی ہیں، عام لوگوں نے اُن کو مسترد کرکے اپنے ہی طبقے کے میئر کو منتخب کرکے اپنے اور اپنے علاقے کی خدمت کا موقع دیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔