Swat

کالج کالونی سے پروفیسر کی زبردستی بے دخلی،دیگر پروفیسر اور لیکچرر سیخ پا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کی کالج کالونی میں پروفیسر محمد علی شاہ کو سرکاری بنگلہ سے ز بردستی بے دخلی کی کوشش، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کے خلاف 24مارچ کوسڑکوں پر نکل آنے کا اعلان کردیا۔ خیبر پختونخوا پروفیسر ز اینڈ لیکچرارز ایسو سی ایشن جہانزیب کالج سیدو شریف کا ہنگامی اجلاس زیرِ صدارت پروفیسر حمید اقبال منعقد ہوا۔ اجلاس میں گذشتہ روز بنگلہ نمبر 18 میں رہائش پذیر پروفیسر محمد علی شاہ کو گھرسے زبردستی بے دخل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔