Swat

پانی کا عالمی دن، ڈبلیو ایس ایس کا آگاہی واک کا اہتمام

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پانی کے عالمی دن کے حوالے سے ڈبلیو ایس ایس نے آگاہی واک کا اہتمام کیا۔ چیف ایگزیکٹیو انجینئر شیدا محمدخان کی سربراہی میں آگہی واک میں انجینئرز اور دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔ واک کے شرکا نشاط چوک سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئے اور پانی کی اہمیت پر گفتگو کی۔ بعد ازاں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو شیدا محمد نے کہا کہ پانی انسان کیلئے انتہائی اہم اور بنیادی ضرورت ہے لیکن آبادی میں اضافے کی وجہ سے سطح کم ہو رہی ہے اور ضرورت بڑھ رہی ہے۔ مینگورہ شہر کی ضرورت تقریباً گیارہ میلن گیلن ہے اور ہمارے پاس آٹھ میلن گیلن پانی دستیاب ہوتا ہے، تو کافی کوششوں سے مینج کر رہے ہیں۔ البتہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی دلچسپی سے 16 ارب کی گریویٹی سکیم پر کام جاری ہے۔ یہ تین سال میں مکمل ہوکر 2046ء تک شہر سمیت مضافات کے پانی کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔