(باخبر سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ جہانزیب کالج کے پروفیسر سرکاری بنگلوں پر بیوروکریسی کے قبضہ اور پروفیسروں کی زبردستی بے دخلی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔کالج کے طلبہ نے بھی پروفیسروں کے احتجاج میں شرکت کی اور اساتذہ کی بے توقیری کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔ بینراورپلے کارڈز اٹھائے پروفیسر اور طلبہ نے سیدوشریف روڈ پرریلی نکالی۔ سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ”کیپلا“ کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری پروفیسر عدالت خان، ڈویژنل صدر پروفیسرعبدالرشید، جہانزیب کالج کے صدر پروفیسر حمید اقبال اور پروفیسر گوہر علی خان نے کہا کہ بنگلہ نمبر 18 میں رہائش پذیر پروفیسر محمد علی شاہ کو گھرسے زبردستی بے دخل کرنے کے اقدام کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
Swat
