Swat

مہنگائی کی وجہ سے لوگ بچوں سمیت خودکشیاں کر رہے ہیں، سنیٹر مشتاق احمد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے لوگ بچوں سمیت خودکشیاں کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کہتا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق ایشیا میں سب سے کم بے روزگاری پاکستان میں ہے۔ ایشیا میں سب سے زیادہ پیسہ کسانوں کے پاس پاکستان میں ہے۔ شاہدرہ مینگورہ میں سٹی کونسل بابوزئی سے میئر کے اُمیدوار محمد امین کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی خارجہ و داخلہ پالیسی کا بیڑا موجودہ حکومت نے غرق کردیا ہے۔ اب جاتے جاتے عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑا بھی غرق کردیا۔ 31 مارچ کو بلدیاتی انتخابات اور اگلے عام انتخابات میں لوگ ووٹ کے ذریعے اس سلیکٹیڈ وزیر اعظم سے اپنا بدلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی کو نسل بابوزئی کے میئر کے اُمیدوار محمد امین کے پاس اس علاقہ کے مسائل کا حل موجود ہے۔ اس لئے سٹی کونسل بابوزئی سے اپنا ووٹ میئر کے اُمیدوار صادق و امین، محمد امین کے حق میں استعمال کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔