(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ گذشتہ رات اسلام آباد میں وزیر اعظم نے شامِ غریباں منایا اور دو گھنٹے تک رو رو کے منتیں کرتا رہا۔ مینگورہ میں سٹی کونسل بابوزئی الیکشن کمیشن نے وزیراعظم سمیت دیگر کو جرمانہ کیا مگر مسلسل قانون کی خلاف ورزی کی۔ جلسہ کے شرکا نے ٹول پلازہ ٹیکس نہیں دیا۔ آج پی ٹی آئی نے پورے پاکستان کو مایوس کردیا۔کشمیر کے ساتھ غداری کی۔ ماؤں کے ساتھ دھوکا کیا گیا۔ گالیوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔امریکہ کے کہنے پر سٹیٹ بینک کو آئی ایم آیف کے حوالے کیا۔ امریکہ کے کہنے پر ہی ابھی نندن کو حوالے کیا۔ ہمارے بزدل حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا۔ ترقی دینے کے لئے انڈوں اور مرغیوں اور کٹوں کا اعلان کیا۔ ہوسکتا ہے انڈے ممبران کو دئے ہوں اور انہوں نے ہی کھائے ہوں۔ یہ حکومت نہیں پٹرول اور چینی مافیا ہے۔ اسلام آباد میں تکبر کا مینار آج ناکامی کے ساتھ رورہا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ کل عمران خان بھی کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا۔ اکتیس سے پہلے انہیں کان سے پکڑ کر نکالا جائے گا۔ وہ عزت سے چھوڑ دیں تو بہتر ہے۔ پی ڈی ایم والے معجون مرکب بنارہے ہیں، قومی حکومت نہیں۔
Swat
