(باخبر سوات ڈاٹ کام) چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ضلع بھر میں سستا بازاروں کے قیام کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات حامد علی خان نے کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں اشیائے خور و نوش کی فراہمی، قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور معیار برقرار رکھنے سے متعلق انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے تناظر میں ضلع سوات میں سات سستا بازار قائم کئے جائیں گے۔ سستا بازار تمام تحصیلوں میں قائم ہوں گے، جس میں اشیائے خور و نوش عوام کو رعائتی نرخ پر دستیاب ہوں گے۔
Swat
