Swat

بلدیاتی انتخابات، سوات میں آج ہوگا کانٹے کا مقابلہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں آج بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ایک میئر، 6 تحصیل چیئر مین، 1648 جنرل کونسلر، 303 یوتھ کونسلر، 303 خواتین کونسلر اور 19 اقلیتی اُمیدواروں کے لئے 1406814 رجسٹرڈ ووٹر جن میں 783614 مرد اور 623200 خواتین ووٹرز شامل ہیں، اپنا حقِ راہی کا استعمال کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے 822 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،جن میں 2107 عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت کا کہنا ہے کہ سوات پولیس نے پُرامن اور شفاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے ہیں۔ سیکورٹی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس، ایف آر پی، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، لیڈیز پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے اہلکار خدمات انجام دیں گے۔ ضلع سوات کے 993 پولنگ سٹیشنوں پر 9 ہزار 579 پولیس جوان سیکورٹی کے لئے تعینات ہوں گے۔ 182 اہم حساس پولنگ سٹیشن پر 1500 سے زائد نفری تعینات کی گئی ہے۔ الیکشن مانیٹرنگ کے لئے اینڈرائیڈ موبائل ایپلی کیشن سے استفادہ کررہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ سوات نے لوکل گورنمنٹ الیکشن 2022ء کے تناظر میں الیکشن ڈے اور بعد میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں ہر قسم کے آتشی ہتھیاروں کی نمائش اور جیت کی خوشی میں ریلی نکالنے اور جشن منانے پر 10 دنوں کے لئے دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔