(باخبر سوات ڈاٹ کام)بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سوات کی سات تحصیلوں کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ ایک تحصیل میں جے یو آئی اور 6 تحصیلوں میں تحریک انصاف کے اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی۔ سٹی کونسل بابوزئی میں پی ٹی آئی کے شاہد علی خان نے 36938 ووٹ لیکر میئر منتخب ہوگئے۔ مد مقابل جے یو آئی کے مولانا حجت اللہ نے 21633ووٹ حاصل کیا۔ تحصیل مٹہ میں وزیر اعلیٰ کے بھائی پی ٹی آئی کے عبداللہ خان 48358 ووٹ حاصل کرکے چیئر مین منتخب ہوگئے۔ جے یو آئی کے رحیم اللہ 21189 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحصیل بریکوٹ میں پی ٹی آئی کے کاشف علی 12420 ووٹ لیکر چیئر مین منتخب ہوگئے۔ اے این پی کے فضل اکبر 6721 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحصیل خوازہ خیلہ میں پی ٹی آئی کے آفتاب خان 18380 ووٹ لیکرچیئر مین منتخب ہوگئے۔ ن لیگ کے محبوب الرحمان 14656 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحصیل کبل میں پی ٹی آئی کے سعید خان 30086 ووٹ لیکر چیئر مین منتخب ہوگئے۔ اے این پی کے رحمت علی15338 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ تحصیل چارباغ میں جے یو آئی ف کے احسان اللہ خان8653 ووٹ لیکر چیئر مین منتخب ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے حیدر علی 6030 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع سوات میں 506039 ووٹرز نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ ضلع سوات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1407948ہے، جس میں 623727 خواتین ہیں۔ تحصیل بابوزئی میں ووٹ پول کرنے کی شرح 37.78 رہی۔ تحصیل بریکوٹ میں ووٹ پول کرنے کی شرح 33.98 فیصد رہی۔ تحصیل کبل میں ووٹ پول کرنے کی شرح 31فیصد رہی۔ اس طرح تحصیل مٹہ میں 37فیصد،بحرین میں 39.12 فیصد،خوازہ خیلہ میں 36.27فیصد اور تحصیل چار باغ میں 40.68فیصد رہی۔
Swat
