(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ 2022ء کی حلف برداری تقریب، تقریب میں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان اور ڈیڈک چیئرمین و ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان یوسف زئی سمیت وکلا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حلف برداری تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے این این اے ڈاکٹر حیدر علی اور ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان یوسف زئی نے کہا کہ وکلا کا کردارمعاشرے میں بہت اہم ہے۔ وہ انصاف کی فراہمی میں بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور نادار سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ کیونکہ کوئی بھی معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر قائم نہیں ہوسکتا۔
Swat
