(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اعتبار گل نے اپنے گھر میں اپنی دو بچوں کی ماں مسماۃ (س) اور ایک نوجوان بلال احمد ساکن دروڑہ دیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ خود کو آلہئ قتل سمیت پولیس کے حوالے بھی کردیا۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
