Swat

سوات، ٹریفک کے الگ حادثات، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے دو الگ حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ تحصیل کبل کے علاقہ علی گرامہ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عدنان ساکن اٹک جاں بحق اور موٹر کار سوار حسین احمد زخمی ہوگیا جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ غالیگے کی حدود میں واقع علاقہ کوٹہ میں دو موٹر سائیکل سواروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں عمر علی ساکن بٹ خیلہ اور اسماعیل ساکن کوٹہ کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے پہلے بریکوٹ اور بعد میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔