Swat

سوات، ضلعی انتظامیہ ٹماٹروں کی قیمت پر برہم، فوڈ کنٹرولر ان ایکشن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ کے جاری کر دہ بیان کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈائریکٹر فوڈ کے پی کے کاشف اقبال اور ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول سوات کاشف احسان خان نے ضلع سوات کے عوام کی مفاد کی خاطر 250 اور 300 میں فروخت ہونے والے ٹماٹر کا سختی سے نوٹس لیا۔ ٹماٹر کا فی کلو 160روپے تک مقرر کردیا۔ محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائیوں سے ایک دن میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 100 روپے سے زائد کی کمی کی گئی۔ سوات میں ٹماٹر کی قیمت مختلف اضلاع سے 10 اور 20 روپے تک کم ہے۔ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں بر قرار رکھنے کے لئے محکمہئ خوراک سوات اور ضلعی انتظامیہ نے بازاروں میں مختلف دکانوں میں نر خنامے چیک کیے، جس میں گرانفروشی کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔