(باخبر سوات ڈاٹ کام) منحرف ارکان اور امریکہ کے خلاف تحریک انصاف نے منگل کی رات نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے ایم این اے سلیم الرحمان، ایم پی ایز فضل حکیم خان یوسف زئی، عزیز اللہ گران اور سٹی کونسل کے میئر شاہد علی نے خطاب کیا اور کہا کہ منحرف اراکین پیسوں کے عوض فروخت ہوئے ہیں۔ مقررین نے امریکہ کی جانب سے پاکستان میں ا ٓئینی حکومت گرانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔
Swat
