Swat

مسلم ہینڈز کانجو سکول میں درجنوں غریب خاندانوں میں رمضان پیکیجز تقسیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مسلم ہینڈز کانجو سکول میں درجنوں غریب خاندانوں میں رمضان پیکیجز تقسیم کر دئیے گئے۔ تحصیل کبل کے نو منتخب چیئرمین سعید خان نے بحیثیت مہمان خصوصی مستحق افراد کو پیکیجز دئیے۔ اس موقع پر مسلم ہینڈز کے پروگرام منیجر منعم شاہ، مسلم ہینڈ کانجو سکول کے پرنسپل معراج بادشاہ کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما عدیل نواز خان بھی موجود تھے۔ رمضان پیکیج میں آٹا، گھی، چائے، چینی، چاول، چھولے، لوبیا وغیرہ شامل ہیں۔ رمضان پیکیج 94 مستحق افراد میں تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے تحصیل چیئرمین سعید خان نے کہا کہ مسلم ہینڈز کی خدمات کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔