(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے رہائشی افتخار جلیل امریکہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ گاؤں نصر سے تعلق رکھنے والے افتخار جلیل امریکہ کے شہر فیلا ڈلفیا میں ڈرائیونگ کر رہے تھے کہ ایک پک اَپ گاڑی کا ٹائر نکل گیا اور ان کی گاڑی سے ٹکراگئی جس سے افتخار کی گاڑی بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی۔ مرحوم کی میت آج بروزِ منگل دوپہر کو آبائی گاؤں نصرت پہنچا جائے گی۔ نمازِ جنازہ دوپہر دو بجے آبائی گاؤں نصرت میں ادا کی جائے گی۔
Swat
