(باخبر سوات ڈاٹ کام)سی ای اُو واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی سوات انجینئر شیدا محمد کا کہنا ہے کہ تقریباً 17 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی گریویٹی واٹر سپلائی سکیم سے مینگورہ شہر اورمضافات میں صاف پانی کا مسئلہ مستقل طورپر حل ہوجائیگا۔ منصوبہ، شہر کو تیس سالوں تک پانی فراہم کرے گا۔ شیدا محمد کا کہنا ہے کہ گریوٹی سکیم خوازہ خیلہ سے مینگورہ تک 21 کلومیٹر طویل چار فٹ قطر پائپ لائن پر مشتمل منصوبہ ہے۔ منصوبے کی تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانی کی صفائی کے لئے گاشگوڑ کے مقام پر پلانٹ لگایا جائیگا جس سے روزانہ تیس میلن گیلن صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ گریوٹی سکیم سے مینگورہ شہراور مضافات کی 75 فیصد آبادی کو بغیر کسی موٹر کے چوبیس گھنٹے پانی فراہم کیا جائے گا جبکہ صرف 25فیصد صارفین کو پمپ کے ذریعے پانی حاصل ہوگا۔ ڈبیلو ایس ایس سی کے سی ای او انجینئر شیدا محمد کے مطابق گریوٹی سکیم دنیا بھر میں سستا اور فوری طور پر صاف پانی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔
Swat
