Swat

شوکت علی یوسف زئی نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا عہدہ سنبھال لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے کمشنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد باقاعدہ کام آغاز کردیا ہے۔ کمشنر آفس کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔ اس سے پہلے جب وہ صبح سویرے کمشنر آفس پہنچے تو سوات لیویز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور فرداً فرداً کمشنر آفس سٹاف سے ملے۔ مقامی افراد نے بھی کمشنر آفس کا رخ کیا اور ان سے ملاقاتیں کی۔ بحیثیتِ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اپنے پہلے روز انہوں نے سٹاف سے بریفنگ لی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس جلد بلانے کے احکامات جاری کئے۔ یاد رہے کہ نو تعینات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی اس سے پہلے کمشنر بنوں ڈویژن تعینات تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔