(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں معجزہ ہوگیا۔ دریائے سوات میں ڈوبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔ لکی مروت سے تعلق رکھنے والے پچاس سالہ انعام اللہ شموزئی تحصیل بریکوٹ میں دریائے سوات میں نہا رہا تھا کہ گہرائی میں جاکر ڈوب گیا۔ ریسکیو کے غوطہ خوروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انعام اللہ کو نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ یاد رہے کہ بہت ہی کم لوگ ایسے ہیں جو دریائے سوات میں ڈوب کر زندہ نکلے ہیں۔
Swat
