(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے بیرونِ ملک ملازمت کرنے والے افراد کے لئے بڑی خبر آگئی۔بیوروآف امیگریشن اینڈاوورسیز ایمپلائمنٹ نے سوات میں پروٹیکٹر آف ایمیگرنٹس (پروٹیکٹر آفس)قائم کرنے کی حتمی منظوری دینے کے بعد فنانس ڈویژن نے بھی منظوری دیدی۔ اس دفتر کا قیام بہت جلد سوات میں کیاجائے گا، جس سے سوات، بونیر، شانگلہ اور کوہستان کے 60 ہزار کے قریب سمندرپار پاکستانی استفادہ کرسکیں گے۔ سوات کے سینئر پروموٹراکرام اللہ خان نے بتایا کہ منسٹری آف ہیومن ریسورسز اور اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے پروٹیکٹر آفس کاقیام حکومت کا دانشمندانہ اقدام ہے۔ اس دفتر کے قیام سے ہرسال بیرونِ ملک جانے والے سوات، بونیر، شانگلہ اور کوہستان کے 60 ہزار سے زائدایمپلائزکو اپنی دہلیز پر سہولیات دستیاب ہوں گی۔ اسی طرح اس سے پاکستانی خزانے کو بھی سالانہ کروڑوں روپے کی آمدنی حاصل ہوگی۔ موجودہ حکومت نے چارج سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے اس بارے خصوصی دلچسپی لیکر متعلقہ وزرات سے رابطہ کرکے اس کام پرفوری عمل کرنے کا کہا۔
Swat
