Swat

سیدو شریف، معصوم بچی سے زیادتی کے خلاف سول سوسائٹی کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے سیدوشریف میں رحیم آباد کی معصوم بچی سے زیادتی کے واقعے کے خلاف سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تاحال متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے میں ناکام ہے، جو نہایت افسوسناک ہے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ پولیس واقعے کی آزادانہ انکوائری میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزادی جائے اور متاثرہ بچی اور اس کے خاندا ن کی دادرسی کی جائے۔ بچی کے ساتھ زیادتی پر سٹی ڈی ایس پی باچاحضرت کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جاچکاہے۔ جس پردعویٰ کیا گیاہے، وہ بندہ گرفتار کیا جاچکاہے اور قانون کی مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔