(باخبر سوات ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزی(مینگورہ) اصغر سورانی نے عدالتوں میں پیسے لے کرضمانتیں کروانے والے دو ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ ملزمان،پیسوں کے بدلے عدالتوں میں جرائم اور دیگر ملزمان کے لیے ضمانتیں کرواتے تھے۔ ضمانت کرنے والے تین سے پانچ ہزار میں ضمانت کرتے تھے۔ تصدیق ضمانت والے افراد دس سے پندرہ ہزار تک پیسے لیتے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق یہ ایک منظم مافیا ہے اورایسے افراد کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے۔ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے۔
Swat
