Swat

اہلِ سوات عید کی چھٹیوں میں سیاحوں کی سہولت کا خیال رکھیں، الحاج زاہد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان نے سوات کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کی چھٹیوں کے دوران مرغزار، ملم جبہ، گبین جبہ، میاندم، مدین، بحرین اور کالام نہ جائیں تاکہ ان علاقوں میں سیاح جا سکیں اور سڑکیں بند نہ ہوں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں اپنے قریبی علاقوں مثال کے طور کبل تحصیل والے ٹال دردیال، مانئی شلہنڈ کی سیاحتی علاقوں کی طرف جائیں اور مٹہ کے علاقے والے بہا سلا تنڑ جاروگو آبشار کی طرف، تحصیل بری کوٹ کڑاکڑ کی طرف، مینگورہ بابوزئی کے لوگ سنگر کی طرف تفریح کے لیے جائیں اور ملم جبہ، میاندم، بحرین، کالام اور گبین جبہ باہر سے آنے والوں کے لیے چھوڑ دیں، تاکہ رش اور ٹریفک جام کی زحمت سے بچا جا سکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔