Swat

سوات آتش زدگی واقعات، مکان، دکان جل کر خاکستر، لڑکی بھی جھلس گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں آتش زدگی کے تین واقعات میں مکان، دکان جل کر خاکستر اور ایک لڑکی جھلس گئی۔ فتح پور کے علاقہ جرے میں سید عالم کے گھر کی دوسری منزل میں آگ لگ گئی جس نے باقی کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں نے بعد میں آگ پر قابو پاکر باقی گھر کو بچالیا۔ مینگورہ کے محلہ لطیف آباد، بنڑ میں ایک کریانہ سٹور میں آگ لگ گئی جس سے دکان میں موجود سامان جل گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بعد میں آگ پر قابو پالیا۔ غالیگے کے علاقہ تجلہ میں ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے چودہ سالہ لڑکی جھلس گئی جس کو پہلے بریکوٹ اور بعد میں طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔