(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں خاتون نے زہریلی دوا پی کر خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق مٹہ کے علاقہ کالاکوٹ میں شادی شدہ خاتون مسماۃ (ز) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی دوا پی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ خاتون کی پانچ برس پہلے شادی ہوئی تھی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
