Swat

سوات موٹر وے فیز ٹو، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر میں اہم جرگہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات موٹروے فیز ٹو کی تعمیر سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے جائیداد مالکان کے نمائندہ وفد کے ساتھ ایک اہم جرگہ کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ جرگے میں سوات اور ملاکنڈ اضلاع کے مختلف علاقوں کے نمائندہ وفود نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ عارف خان یوسف زئی اور ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ وفود نے سوات موٹروے فیز ٹو کی تعمیر کی زد میں آنے والی زمینوں اور مکانات سے متعلق اپنے تحفظات، مسائل اور تجاویز جرگے میں پیش کیں۔ جرگے سے اپنے خطاب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کا کہنا تھا کہ کمشنر کی ذمے داری لینے کے بعد سب سے پہلا مسئلہ سوات موٹروے فیز ٹو سے متعلق ان کے سامنے رکھا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کا کہنا تھا کہ میگا ترقیاتی منصوبوں میں مسائل ضرور آتے ہیں، مگر وہ قومیں کامیاب ہوئی ہیں جنہوں نے قومی اور اجتماعی مفاد کو مقدم رکھا اور آگے بڑھے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ تمام ممکنہ کوششیں کی گئی ہیں کہ کم سے کم افراد متاثر ہوں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کا کہنا تھا کہ متاثرین کی داد رسی اور ممکنہ گنجائش کا دوبارہ جائزہ لینے کے لئے جرگے کی جانب سے تجویز کردہ ٹیکنیکل افراد پر مشتمل ایک وفد پشاور میں متعلقہ اداروں اور حکام سے ملاقات کرے گا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے جرگے کو یقین دہانی کرائی کہ انصاف پر مبنی فیصلہ کیا جائے گا اور منصوبے کو تکنیکی لحاظ سے دوبارہ پرکھا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔