(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبے کے سب سے بڑے یتیم بچوں کے ادارہ خپل کور فاونڈیشن سوات کے بچوں نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں افطار ڈنر کیا۔ گذشتہ روز صدرِپاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور خاتونِ اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کے لئے افظار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں خپل کور فاونڈیشن سوات کے زیرِ سایہ 20 یتیم بچوں نے بھی شرکت کی۔افطار ڈنر کا اصل مقصد یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ بیگم ثمینہ علوی اور صدرِ مملکت بچوں سے ملے اور اُنہیں پیار کیا۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بچوں کے ساتھ نمازِ مغرب بھی ادا کی۔
Swat
