(باخبر سوات ڈاٹ کام)زرعی یونیورسٹی سوات کا پہلا فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی (ایف اینڈ پی سی) کا اجلاس زیرِ صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داود جان منعقد ہوا۔ جس میں ہائرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد مس صائمہ درانی، ڈپٹی سیکرٹری زراعت و لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا اصغر علی، ہائرایجوکیشن کمیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے عزیز اللہ، فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے عدنان فرید، ایڈیشنل سیکرٹری (ر) فنانس سیکرٹری خیبرپختونخوا محمد نسیم، ڈائریکٹر وائس چانسلر سیکرٹریٹ و ایڈوائزر فنانس اینڈ پلاننگ زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد ذوالفقار، فنانس ایڈوائزر یونیورسٹی آف ہری پور اکبر خان، ٹریژرر زرعی یونیورسٹی پشاور مجاہدین الدین اور ڈپٹی رجسٹرار محمد ابرار نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داود جان نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف فنانشل امور زیر بحث لائے گئے۔ مشترکہ طور پر بجٹ، حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ، الاؤنسز اور دوسرے امور کی منظوری دے کر آئندہ سنڈیکیٹ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔
Swat
