Swat

فضاگٹ، آرمی ریسٹ ہاؤس کے ساتھ روڈ پر پڑا ملبہ پریشانی کا سبب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ، ملم جبہ، کالام روڈ پر فضاگٹ میں آرمی ریسٹ ہاؤس کے سامنے سڑک پر پڑا ملبہ عید کے دنوں میں سیاحوں کی آمد کے ساتھ بدترین روڈ جام اور پریشانی کا سبب بنے گا۔ دو ماہ قبل آرمی ریسٹ ہاوس کا پشتہ گرگیا تھا جس نے آدھی سڑک کو بند کردیا ہے۔ عام دنوں میں اس مقام پر پورا دن ٹریفک جام رہتی ہے۔ عید کے بعد سیاحوں کی آمد پر ملم جبہ، مدین، بحرین، میاندم اور کالام جانے والے سیاحوں کے رش کے باعث اس مقام پر بد ترین ٹریفک جام کا خدشہ ہے۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ سے عید سے پہلے ملبہ ہٹایا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔