Swat

ترکی کے سیاح، سوات پولیس کی کارکردگی کو سراہے بنا نہ رہ پائے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی غالیگے پولیس نے ترکی سے آئے ہوئے سیاحوں کا گم شدہ بیگ ڈھونڈ کر ان کے حوالے کیا۔ایس ایچ اُو روشن علی کے مطابق ترک سیاحوں نے رپورٹ درج کی کہ کڑاکڑ جاتے ہوئے ان سے بیگ کہیں گم ہوگیا ہے، جس میں ان کا پاسپورٹ اور دیگر سامان موجود ہے۔ اس کے بعد ایس ایچ اُو نے علاقہ کی مساجد میں اعلانات کئے۔ بعد میں ایک شخص جس کو وہ بیگ ملا تھا، نے پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس نے بیگ واپس غیر ملکی سیاحوں کو دیا۔ نتیجتاً غیر ملکی سیاحوں نے پولیس اور علاقہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔