(باخبر سوات ڈاٹ کام)عید کے چوتھے روز بھی سوات میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ انتظامیہ کے مطابق چار دنوں میں چار لاکھ سے زائد سیاح سوات میں داخل ہوئے۔ سوات کے سیاحتی مقامات میں موجود 16 سو کے قریب ہوٹلوں میں سیاحوں کے لئے کمرے کم پڑگئے۔ اکثر سیاحوں نے ان خیموں میں قیام کیا جو وہ اپنے ساتھ لائے تھے۔ اکثر مقامات پر مقامی لوگوں نے سیاحوں کو اپنے حجروں میں ٹھہرایا۔ انتظامیہ کے مطابق آج ہفتہ اور کل اتوار کو بھی بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا امکان ہے۔
Swat
