(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ سے ملم جبہ جانے والی مسافر ہائی ایس تیز رفتاری کے باعث پہاڑ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور 23 مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تلیگرام کے مقام پر پیش آیا جس میں سات سالہ کلثوم ساکن شانگلہ جاں بحق ہوئی۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق ان کے اہلکاروں نے تیس زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
Swat
