Swat

سوات یونیورسٹی کے جمال الدین کا اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی کے شعبہئ صحافت وابلاغ عامہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ جمال الدین نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا۔انہوں نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی، جہاں انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر شبیر حسین کی نگرانی میں ”پاکستانی میڈیا میں خارجہ پالیسی ایشوز کی کوریج“ پر تحقیق کرکے پاکستان کے تناظر میں میڈیا اور خارجہ پالیسی کے درمیان تعلق سے متعلق ایک ماڈل تجویز کیاہے۔ ڈاکٹر جمال الدین کے تحقیقی مقالے کا جائزہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ”پولی ٹیکل کمیونی کیشن ریسرچرز“ نے لیا۔ مقالے کے دفاع کے موقع پر گومل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اسلم پرویز، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈاکٹر بخت روان اور ڈین سوشل سائنسز آئی آئی یو اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹرظفر اقبال ممتحن تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔