Swat

سوات، ایک ہی روز ٹریفک کے سات حادثات، ایک بچہ جاں بحق، نو افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ایک ہی روز ٹریفک کے سات حادثات میں ایک بچہ جاں بحق اور نو افراد زخمی ہوگئے۔ کوٹلئی کبل میں پک اَپ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں افتخار نامی بچہ جاں بحق ہوگیا۔ کبل میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی اور موٹر کار میں تصادم میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ کیدام بحرین میں موٹر کار کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دنگرام، کوکارئی میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار درخت سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا۔ کبل کے علاقہ ڈڈھرہ میں پک اَپ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگیا۔ پرانی پولیس لائن، بائی پاس پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں چاروں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ فتح پور میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔