(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ فیض آباد میں ادویہ ساز فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں فارماسسٹ سمیت دو کارکن جاں بحق اور دس شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق اُن کے اہلکاروں نے ملبے تلے دبے فارماسسٹ الطاف حسین اور ایک دوسرے کارکن کی لاشیں نکال لی۔ دس شدید زخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردئیے۔
Swat
