Swat

مینگورہ، مختلف جگہوں میں شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والا گینگ گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کی مختلف جگہوں میں شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والا گینگ گرفتار، موٹر کار، موٹر سائیکل، نقد کیش، پستول سمیت دیگر چیزیں برآمد۔ ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت نے ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان اور انوسٹی گیشن آفیسر مشرف خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کی مختلف جگہوں میں شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گینگ دو مقامی افراد سمیت چھ افراد پر مشتمل ہے۔ دو ماہ کے دوران گینگ کے خلاف 9 رپورٹس درج ہوئی ہیں۔ ملزم خالد خان گینگ کا لیڈر ہے، جس کا تعلق پشاور سے ہے۔ ملزم پشاور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہے اور پشاور کے گینگز کا سرغنہ بھی ہے۔ گرفتار ملزمان میں گینگ لیڈرخالد خان سمیت شاکرسکنہ پشاور، مصور سکنہ پشاور، عالمگیر سکنہ پشاور، وسیم اکرم سکنہ گلکدہ اور حسین علی سکنہ ڈھنڈونو قلعہ رحیم آباد شامل ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔