(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شین میں وین کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا. لاخار یونین کونسل شین روڈ پر لائٹ ایس گاڑی کا بریک فیل ہوگیا اور روڈ سے نیچے گرگئی جس کے نتیجے میں عشرہ بی بی زوجہ فرمان عمر، شمع دختر فرمان، فرحان ولد فرمان اور عائشہ بی بی دختر فرمان ساکنان لاخار شین شدید زخمی حالت میں کجولٹی ھسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دئیے گئے.
Swat
