Swat

کانجو پولیس کی کارروائی، روپوش شدت پسند نڈر ملا گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کانجو پولیس نے روپوش دہشت گرد و کالعدم تحریک طالبان سوات کے سابق رہنما احمد علی شاہ المعروف نڈر ملا کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او کانجو انور علی کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے چھاپا مار کر اس کو گرفتار کیا۔ ملزم پر غیر قانونی ایف ایم ریڈیو پر فورسز کے خلاف بیانات، آتش گیر مواد، فورسز پر حملوں کے سات مقدمات انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہے۔ ملزم شاہ پور ضلع شانگلہ کا ہے اور شورش کے دوران برہ بانڈئی تحصیل کبل میں رہائش پذیر تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔